آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 22؍ صفر المظفّر1441ھ22؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

گڈفرائیڈے کے روز پہلی مرتبہ تمام مسیحی ملازمین کوچھٹی دی گئی،اعجازعالم آگسٹن

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ گڈ فرائیڈے کے روز پاکستان بالخصوص پنجاب میں تمام گرجا گھروں میں ہونیوالی عبادات کیلئے پولیس اور سکیورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ملکر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے گئے جبکہ تمام ڈویژنل ایس پیز حفاظتی انتظامات کی خود نگرانی کی۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر نے گزشتہ روز مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد سے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں ایک ملاقات کے دوران کیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک جمعہ کے روز تمام مسیحی برادری کو چھٹی دی گئی ہے تاکہ پر سکون ہو کر پورا دن عبادات وغیرہ میں گزار سکیں ۔

لاہور سے مزید