آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ19؍ ذوالحجہ 1440ھ 21؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ہلز میں آتشزدگی کے تدارک کیلئے7فائر اسٹیشن قائم کئے جائینگے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے، خصوصی رپورٹ) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے درمیان مارگلہ ہلز میں آگ کے واقعات کے تدارک کیلئے سات فائر اسٹیشنز کے قیام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے ، این ڈی ایم اے کی جانب سے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات جبکہ ایم سی آئی کی طرف سے اسلام آباد کے میئر شیخ عنصر عزیز نے معاہدہ پر دستخط کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا کہ گذشہ کچھ عرصہ کے دوران ماگلہ کے پہاڑوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے نہ صرف بے شمار درخت تباہی کا شکار ہوئے بلکہ یہاں کی جنگلی حیات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اُنہوں نےکہا کہ مارگلہ کے پہاڑوں پر مختلف مقامات پر فائر اسٹیشنز کے قیام سے یہا ں کے قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے میں مدد حاصل ہو گی۔

اسلام آباد سے مزید