آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 22؍ صفر المظفّر1441ھ22؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خواتین کی درست رہنمائی اور کیریئر کونسلنگ ضروری ہے‘ ایم اکرم فرید

اسلام آباد (جنگ نیوز) خواتین کی درست رہنمائی اور کیریئر کونسلنگ ازحد ضروری ہے جو اُنکے پورے خاندان کیلئے کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سکل ڈیویلپمنٹ کونسل اسلام آباد کے چیئرمین ایم اکرم فرید نےایک کالج میں میک اپ، سکن نالج، ہیئر کٹنگ و دیگر شعبہ جات میں تربیت کے اختتام پر تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ کونسل کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو انٹرن شپ بھی مہیا کی جا رہی ہے۔ پرنسپل اے ایم چوہان نے کہا کہ تربیت کے بعد ہزاروں بیروزگار افراد کو نوکری میسر آئی جو پاکستان اور بیرون ملک نام روشن کر رہے ہیں۔ خواتین چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل نے کہا کہ خواتین کیلئے سکالرشپ اور رجسٹریشن کا اعلان کرنا سکل ڈویلپمنٹ کونسل کا قابل ستائش اقدام ہے۔

اسلام آباد سے مزید