آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں دو افراد حادثات کی نذر ہو گئے ۔تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے سلطانہ فائونڈیشن کے قریب ایک راہ گیر نامعلوم کار کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا،پولیس نے متوفی عبدالعزیز کےبیٹے الطاف حسین کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرلیا۔تھانہ صدرواہ کے علاقے میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار رفیق موقع پرجا ں بحق جب کہ اسکی اہلیہ اختربی بی شدید زخمی ہوگئی ۔تھانہ روات کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ۔تھانہ صدرواہ کے علاقے میں سجاد وغیرہ نے ارشد اور مہاوت کو تشددکانشانہ بنایا۔

اسلام آباد سے مزید