آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍رمضان المبارک 1440ھ 23؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) تنظیم راہ نجات منسٹری کے ایک وفد نے چیئرمین صفدر چوہدری کی قیادت میں اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ،مسیحی قیدیوں سے ملاقات کی اور ایسٹر کے موقع پر مسیحی قیدیوں کو اشیاء خوردونوش اور ایسٹرکے تحائف دئیے۔ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ ثاقب نذیر نے وفد سے مسیحی قیدیوں کی ملاقات کروائی اور کہا کہ جیل کے اندر مسیحی قیدیوں کو اپنے مذہبی تہوار منانے میں پورا تعاون کیا جاتا ہے۔صفدر چوہدری نے کہا کہ ہم سب نے ملکر ایکدوسرے کے تہواروں کا احترام کرتے ہوئے ملک کو اور زیادہ خوبصورت بنانا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں