آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍رمضان المبارک 1440ھ27؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئر لائن کے کراچی سے اسلام آباد جانے والے طیارے کے کیبن کا آکسیجن پریشر کم ہونے سے جہاز کی ونڈ اسکرین میں دراڑ پڑگئی ، کپتان نے طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 370 کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ بہاولپور کی فضائی حدود میں کیبن کا آکسیجن پریشر کم ہونے سے ایئربس اے 320 کی ونڈ اسکرین میں دراڑ پڑ گئی ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر طیارے کو فوری طور پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کروایا گیا۔

طیارے کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ کاک پٹ میں موجود ونڈو کی سیل لیک ہوئی تھی جس کے باعث یہ صورتحال درپیش ہوئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں