• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر کل ایران جائیں گے

 وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر کل ایران جائیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم ایران کے صدر اور دیگراعلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سپریم لیڈر اورصدرسے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی،ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال، امن و امان اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، مسئلہ کشمیر، افغانستان مین امن و امان پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا جائے گاجبکہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،وزیربحری امور علی زیدی اور زلفی بخاری بھی ہمراہ ہونگے۔

تازہ ترین