• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ میں ان بہت سارے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو گزشتہ 2 روز سے میری حمایت کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے والےاسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سپورٹرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


انہوں نے لوگوں کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں بے مثال، پر جوش اور نظریاتی لوگ ہی اس تحریک کے محافظ ہیں ، آپ سب کا جذبہ ہی عمران خان اور ان کی ٹیم میں توانائی پیدا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف کے وزراء اور رہنماؤں نے مستعفی وزیر خزانہ اسد عمر کو واپس وفاقی کابینہ میںبلانے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے ، یہ ٹویٹ اسی مہم کے جواب میں کی گئی۔

تازہ ترین