• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’عمران نے حفیظ شیخ کو لا کر ہماری پالیسی کو تسلیم کیا‘‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو لا کرپیپلز پارٹی کی پالیسی کو تسلیم کیا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانا اپوزیشن کا مؤقف درست ہونے کا ثبوت ہے۔

صحافی کے اس سوال پر کہ کیا حفیظ شیخ ڈلیور کر سکیں گے؟ خورشید شاہ نے جواب دیا کہ موجودہ حالات کا چیلنج انہوں نے کیسے تسلیم کیا ہے؟ شاید وہ ڈلیور کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ غیر منتخب لوگوں کو کابینہ میں لانے سے منتخب لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری نثار کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے؟

خورشید شاہ نے جواب دیا کہ چوہدری نثار اور غلام سرور خان ایک ہی پارٹی میں چل ہی نہیں سکتے، چوہدری نثار کے کردار اور سیاست کو جانتا ہوں۔

تازہ ترین