• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمرکو ہٹانے پر حکومتی صفوں میں اب تک چہ مگوئیاں

اسد عمرکو وزیر خزانہ کے عہدے سے کیوں ہٹایا؟ اس بات پر حکومت کی صفوں میں اب تک چہ مگوئیاں جاری ہیں، وزراء کے اس حوالے سے الگ الگ بیانات آ رہے ہیں۔

کسی وزیر نے وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے سے اتفاق کیا ہے توکسی نے اس پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ کپتان کا کام ہے کہ کس کو سلپ پر کھڑا کرنا ہے کس کو باؤنڈری پر۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کہتے ہیں کہ شاید وزیر اعظم عمران خان کی نظر میں اسد عمر میں وہ صلاحیت نہ ہو۔

قلمدان کی تبدیلی کے بعد وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان کہتے ہیں کہ مجھے کابینہ میں رد و بدل کا اندازہ تو تھا لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ اسد عمر بھی اس کا شکار ہوں گے۔

تازہ ترین