• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات؛10لاکھ ڈالرز تاوان کے لیے اغوا کیا شخص بازیاب

 گجرات پولیس نے دس لاکھ ڈالرز تاوان کے لیے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرکے اغواکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

گجرات کےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی محسن کے مطابق دبئی سے لوٹنے والے کھاریان کے رہائشی محمد سلیمان کو اغواء کاروں نے12 اپریل کوگن پوائنٹ پراغواء کیا تھا۔ سلیمان کو 10لاکھ ڈالرز تاوان کے لیےاُس وقت اغواء کیا گیاجب وہ بینک سے رقم نکال کر گھر جارہا تھا ۔

گذشتہ روزپولیس نے اسلام آباد میں کورنگ روڈ پر ایک مکان پر چھاپہ مارا اور اغواء کاروںکو گرفتارکرلیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،تاوان کےلیے دی گئی 10 لاکھ روپے کی رقم اور کاربھی برآمد کرلی گئی۔

تازہ ترین