• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ذمہ داری سنبھال لی

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اپنا عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کراچی سے اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

عبدالحفیظ شیخ ریونیو اور اقتصادی امور کی وزارتیں بھی دیکھیں گے جبکہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

اس کے علاوہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ آج وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نئے مشیر خزانہ کو پی ٹی آئی کے منشور، اقتصادی پالیسی اور روڈ میپ پر ہدایات دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بجٹ 20-2019ء سے متعلق اپنا وژن اور پلان بھی مشیر خزانہ کو بتائیں گے۔

ملاقات میں آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اپ ڈیٹ اور پاکستان کے مؤقف پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تازہ ترین