آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍رمضان المبارک 1440ھ27؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے طارق روڈ میں دوپٹہ گلی میں فلیٹ کے کمرے سے ملنے والی لاش کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے کینٹ ریلوے اسٹیشن میں کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عاقل بشیر کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم عاقل بشیر نے مقتول کو قتل کرنے کا اعترافِ جرم کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ ملزم نے مقتول کو ذاتی اختلافات اور رنجش کی وجہ سے لڑائی جھگڑے کے دوران غصے میں آکر قتل کر دیا تھا۔

بعد ازاں ملزم کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق مقتول کی شناخت شبیر عرف شبانہ عرف عینی خان کے نام سے ہو ئی جسے 13اپریل کو بہیمانہ طریقے سے ٹوکے کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا ۔ مقتول کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے تھا۔

ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں