• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے خود اعتمادی کھو دی ہے۔

اداکار شان نے شاہ رخ خان کے ایک انٹرویو پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے جس کے دوران جب شاہ رخ خان سے ان کے اگلے پروجیکٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک کسی فلم کا انتخاب نہیں کیا ہے، امید ہے کہ جون تک اس بارے میں فیصلہ کر لوں گا۔


شاہ رخ خان اپنی فلم ’زیرو‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد بہت محتاط ہو گئے ہیں اور اپنی اگلی فلم کے انتخاب کے لیے کافی سوچ بچار کرتے دکھائی دے رہے ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے انٹرویو میں بھی اس حوالے سے جواب دینے میں محتاط رویہ اپنایا۔


شاہ رخ خان کے اس انٹر ویو پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اداکار شان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ جب ایک اداکار اپنی صلاحیتیں دکھانے کا جذبہ اور اعتماد کھودے تو پھر اسی طرح کے جواب سامنے آتے ہیں، حالانکہ آپ کی بھوک کبھی ختم نہیں ہونی چاہیے۔

اداکار شان نے مزید کہا کہ ان تمام اداکاروں کو دیکھیں جنہوں نے کامیاب ہونے کے بعد کیا کچھ نہیں کیا، انہوں نے خود کو وہ سب کرنے کے لیے چیلنج کیا جو وہ کرنا چاہتے تھے اور کر دکھایا۔

سیاست کا میدان ہو یا فنکاروں کی دنیا ادکار شان کسی کو بھی مشورہ دینے سے نہیں چوکتے، وہ اکثر سوشل میڈیا پر لوگوں کو تجاویز و مشوروں سے نوازتے نظر آتے ہیں۔


تازہ ترین