• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جیل میں مسلمان قیدی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک

بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں مسلمان قیدی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بنایا گیا ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے پیٹھ پر ہندو مذہبی نشان ’’اوم‘‘ داغ دیا، دو روز تک کھانا نہیں دیا اور اسے ہندو ازم قبول کرنے پرمجبور کیا گیا۔

بھارتی میڈیاکےمطابق دلی کی تہاڑ جیل میں مسلمان ملزم شبیر نے جیل سپرنٹنڈنٹ راجیش چوہان کیخلاف عدالت میں شکایت درج کرائی کی، جس میں کہا گیا ہے کہ اُسے بیرک میں چولہے کےکام نہ کرنے کی شکایت پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے پشت پر ’اوم‘ کا نشان داغ دیا اور دو روز تک اس لئے بھوکا رکھا گیا کہ وہ ’ورت ‘(روزہ) رکھے کیونکہ وہ اب ہندو ہو گیا ہے۔

قیدی شبیر نے عدالت کےسامنے پشت پر داغا گیا نشان بھی دکھایا۔

عدالت نے نوٹس لیتےہوئے جیل حکام پرشبیرکی حفاظت یقینی بنانے اوررپورٹ پیش کرنےکاحکم دیا ہے۔

ملزم شبیر کرائم اینڈآرم ایکٹ کےتحت نومبر 2017 سے تہاڑ جیل میں قید ہے۔

تازہ ترین