• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، وزراء غیر حاضر


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس سے وہ وزراء غیر حاضر ہیں،جن کے قلمدان تبدیل کئے گئے ہیں۔

وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں فواد چوہدری، غلام سرور خان اور شہریار خان آفریدی شریک نہیں ہوئے ہیں۔

عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پرویز خٹک، جہانگیر ترین،فردوس عاشق اعوان،شیخ رشید، فیصل واوڈا موجود ہیں۔

اجلاس میں عمر ایوب،عبدالرزاق داود، حماد اظہر،عثمان ڈار، فیصل جاوید اور کنول شوزب بھی موجود ہیں۔

اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے بعد ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں کافی اکھاڑ پچھاڑ ہوگئی،ایک وزیر کو نکالا ہے دیگر کے عہدے بدلے گئے، امید ہے مزیدتبدیلی نہیں ہوگی۔

تازہ ترین