• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے اپنا بیانیہ تبدیل کردیا، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کواپنی ڈائریکشن کا ہی نہیں پتا، پی ٹی آئی نے اپنے بیانیے کوتبدیل کردیا ہے، بلاول نے سوال کیا کہ جب آئی ایم ایف کے پاس جانا تھا توپہلے کیوں نہیں گئے؟

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی وزیرکے ساتھ ذاتی دشمنی یا مخالفت نہیں، ایسے وزیر لائیں گے تو دنیا بھر سے آوازیں اٹھیں گی کہ پاکستان کے وزرا دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری نظام چلتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے لیکن نئے وزراء پر الزامات ہوں گے تو سوالات اٹھیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کو اپنے حصے سے کم پیسہ مل رہا ہے لہٰذا نیا این ایف سی ایوارڈ آنا چاہئے۔

تازہ ترین