• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع

احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اپریل تک توسیع کر تے ہوئے نیب کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب سیشن کورٹ نے علیم خان کیخلاف الیکشن کمیشن کے استغاثہ پر کارروائی 3 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پرپی ٹی آئی رہنما علیم خان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران جج نجم الحسن نے نیب پراسیکیوٹرکو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تفتیش کی جامع رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

بعدازاں علیم خان کو سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سیشن جج لاہورخالد نواز نے ان کیخلاف الیکشن کمیشن کے استغاثہ پر سماعت کی۔

علیم خان کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن یہ استغاثہ دائر نہیں کرسکتا۔

علیم خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ استغاثہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

تازہ ترین