• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: نیا مجوزہ بلدیاتی نظام اپوزیشن نے مسترد کردیا

خیبرپختونخوا کا نیا مجوزہ بلدیاتی نظام اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کردیا۔

جماعت اسلامی،جمعیت علما اسلام (ف)،ن لیگ اور قومی وطن پارٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

جماعت اسلامی کےسابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ مجوزہ نظام میں مقامی حکومت کا بنیادی ڈھانچہ مسخ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے اس بلدیاتی نظام کو زبردستی منظور کیا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔

اپوزیشن رہنمائوں نے اعلان کیا کہ اسمبلی فلور پر لوکل گورنمنٹ کے مجوزہ قانون کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

اپوزیشن رہنمائوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے زبردستی مجوزہ قانون کی منظوری دی، تو عدالت جائیں گے۔

سکندرشیر پائوکا کہنا تھا کہ سیاسی خواہشات کو مدنظر رکھ کر بلدیاتی نظام لایا جا رہا ہے، ضلع کونسل کی حیثیت ختم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

رہنما جے یو آئی ف حاجی غلام علی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ہی بنائے گئے بلدیاتی نظام کو ختم کردیا صوبائی احتساب کمیشن کی طرح بلدیاتی نظام کا بھی گلا گھونٹا گیا۔

ن لیگ کے صوبائی ترجمان اختیار ولی نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام خامیوں کا مجموعہ ہےعوامی نمائندوں کے بجائے افسر شاہی کو اختیارات دیے گیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بلدیاتی نظام کی تعریفوں سے نہیں تھکتے تھے، 5 سال اس نظام کو اچھا کہا گیا مگراب اسی نظام کو ختم کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین