• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھپکلی چڑھنے پر خاتون اینکر کی چیخیں نکل گئیں


براہِ راست نشریات کے دوران بعض اوقات ایسے دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں کہ خبر دینے والے خود خبر کا حصہ بن جاتے ہیں،کچھ ایسا ہی ایک نشریاتی ادارے کی خاتون صحافی کے ساتھ پیش آیا۔

جی ہاں،امریکی نیوز چینل کی خاتون صحافی فلوریڈا سے اسٹوڈیو میں بیٹھے اینکرزکے پینل کو ایک خبر کے حوالے سے رپورٹ کر رہی تھی کہ اس دوران ایک شرارتی چھپکلی خاتون کے اوپر چڑھ گئی جس پر رپورٹر کی چیخیں نکل گئیں۔

یوں ایک چھپکلی سے خوفزدہ ہوتی اپنی ساتھی نیوز رپورٹر کو دیکھ کر اسٹوڈیو میں بیٹھے اینکرزجہاں خوب محظوظ ہوئے وہیں ناظرین بھی مسکرائے بغیر رہ نہ سکے جبکہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین