• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ شیخ کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کااختیار مل گیا

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی، جس میں انہیں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات اختیار دیدیا گیا۔

عبدالحفیظ شیخ نے وزیراعظم سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور انہیں آئی ایم ایف حکام سے متعلق گفتگو پر اعتماد میں لیا۔


ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کی ہدایت جاری کردی ہیں،اس حوالے سے میڈیم ٹرم اسٹریٹجی پیپر کےلئے ہدایات دے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل بھی تیز کیا جائے گا،پاکستان مذاکرات کا عمل آگے بڑھانا چاہتا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے نے مشن جلد پاکستان بھیجنے کی کمٹمنٹ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے مشن ہیڈ سے آج شام بات کروں گا، مشن جلد از جلد پاکستان آئے گا۔

اس سے قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ نے اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے دفتر پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں،وہ ریونیو اور اقتصادی امور کی وزارتیں بھی دیکھیں گے جبکہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

تازہ ترین