• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی جانب سے رہا کیے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی پوسٹنگ سری نگر ایئر بیس سے ہٹا دی گئی۔

بھارتی میڈیاکے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سےپائلٹ ابھی نندن کی دوسری جگہ پوسٹنگ کی گئی ہے۔


میڈیارپورٹ کے مطابق ابھی نندن کی نئی تعیناتی پاکستانی سرحد کے ساتھ مغربی سیکٹر میں کی گئی ہے۔

ستائیس فروری کو پاکستان کی جانب سے بھارت کے مگ 21 طیارہ گرائے جانے کے بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاکستان میں گرفتار ہوا تھاجس کے بعد پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا تھا۔

تازہ ترین