• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پنجاب ، خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ شریف ہیں‘

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو مہذب اور شریف قرار دیدیا۔

کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو ایک بار پھر وارننگ دے دی۔


بنی گالہ میں پارٹی کے انتہائی اہم اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے وفاقی و صوبائی وزراء کی کارکردگی کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان شریف اور مہذب ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کسی وزیر کا قلمدان مستقل نہیں، وزیر مشیر اپنی پروموشن کے بجائے عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دیں۔

عمران خان نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی کابینہ میں واپسی کے حوالے سے بھی امید ظاہر کی۔

تازہ ترین