• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیم آف تھرونزسیاحت کےفروغ کا ذریعہ بن گئی


گیم آف تھرونز کے دیوانے بڑی تعداد میں ڈرامے کی شوٹنگ کے مقامات کا دورہ کرنے لگے۔

مشہور امریکی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے دیوانے دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں پائے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے شمالی آئرلینڈ میں ڈرامے کی شوٹنگ کی وجہ سے وہاں کی سیاحت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

ڈرامے کی شوٹنگ لوکیشنز پر گیم آف تھرونز کے دیوانے بڑی تعداد میں پہنچتے ہیں اور تلواریں تھام کر خوب سیلفیاں بنواتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 3برسوں کے دوران ان مقامات پر ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد سیاح آچکے ہیں۔

تازہ ترین