• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس : ٹنل میں اڑتے ہوئے مہارت دکھانے کا مقابلہ


دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی صلاحیتوں اور مہارت کے بل بوتے پر دیکھنے والوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں ۔

ایسے ہی باصلاحیت افراد کیلئے فرانس کے شہر Lille میں ایک منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکاء کو تیز ہوا سے بھری ٹنل میں اْڑتے ہوئے اپنی مہارت کا مظاہر ہ کرنا ہے۔

ورلڈ انڈور اسکائی ڈائیونگ چیمپئن شپ نامی اس مقابلے میں شرکت کیلئے31 ممالک سے تقریباً300 اسکائی ڈائیورز نے حصہ لیا ہے جو ٹیموں اور انفرادی حیثیت میں مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 4روزہ اس ایونٹ کے دوران ہزاروں کی تعداد میں تماشائی بھی یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

تازہ ترین