• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئیگا

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے مشن چیف سے ٹیلی فون پر رابطہ ہواہے۔  آئی ایم ایف کا مشن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ایزور سے بھی بات چیت کی، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کے لیے مذاکرات میں پیش رفت پر بات چیت کی گئی، فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بات چیت میں یہ بھی طے پایا کہ اپریل کے آخر میں آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کا دورہ کرے گا۔

تازہ ترین