• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو گھر بھیجنے کی ہدایت


وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، وزیراعظم نے انہیں کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو گھر بھیجنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بنی گالہ میں وزیراعظم سے ملاقات کی،اس موقع پر عمران خان نے عثمان بزدار سے کہا کہ کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو صوبے کے حوالے سے روڈ میپ دیا اور کہا کہ عوام کی پی ٹی آئی سے بہت توقعات ہیں،ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب اہم صوبہ ہے، کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا،آپ بھی نظر رکھیں۔

ملاقات میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پولیس اصلاحات کے بارے میں اب تک کی پیشرفت کے بارے استفسار کیا۔

عمران خان نے ساتھ ہی عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ وہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کی فہرست بھی تیار رکھیں۔

بنی گالہ میں ہونے والے اہم اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو شریف اور مہذب قرار دیا۔

تازہ ترین