• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسامے کی ایم پیز کو ہدایت دینے کی بجائے10کے ریس میں شرکت

لندن ( نیوز ڈیسک ) تھریسا مے نے گزشتہ روز اپنے ارکان پارلیمنٹ کو بریگزٹ پر ہدایات دینے کی بجائے ایک 10 کے ریس میں دوڑنے والوں کی قیادت کا بہترین کام کیا۔ وزیراعظم نے اپنے حلقہ انتخاب برکشائر میں میڈن ہیڈ ایسٹر 10 کی مدد کیلئے زرد جیکٹ بھی پہنی ۔ شمال مغربی ویلز میں اپنی واکنگ ہالیڈے سے فریش ہونے کے بعد مسز مے اور ان کے شوہر فلپ نے ریس میں حصہ لینے والوں سے گپ شپ کی اور مذاق بھی کیا جبکہ وزیراعظم نے ایک مسابقتی بیج پر دستخط کئے اور تالیاں بھی بجائیں۔کنزرویٹیو رہنما اگلے ہفتہ اپنے بیک بنچر سے ای یو سے علیحدگی کے معاہدہ پر اختلافات کے پس منظر میں ویسٹ منسٹر واپس جائیں گی۔ وہ تین مرتبہ کامنز سے اپنے معاہدہ کو منظور کرانے میں ناکام ہو چکی ہیں اور ساتھیوں کو اپنے منصوبے کو سپورٹ کرنے پر راغب کر رہی ہیں۔ گزشتہ روز یہ بات سامنے آئی کہ ٹوری ارکان اگلے ماہ کونسل انتخابات کی کمپین میں ان کا نام بھی ظاہر کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔نارتھ ایسٹ کیمبرج شائر ایسوسی ایشن کے چیئرمین جان فرنچ کا کہا تھا کہ میں ’’ ان کے بارے میں گفتگو کرنا بھی نہیں چاہتا‘‘۔جہاں تک ہماری تشویش کا تعلق ہے یہ مقامی انتخابات ہیں اور ان کا قومی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین