• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معدومیت کے خلاف بغاوت،پولیس مظاہرین کے خلاف حرکت میں آگئی

لندن( پی اے ) معدومیت کے خلاف بغاوت کے نام سے مظاہرے کے اعلان کے بعد پولیس مظاہرین کے خلاف حرکت میں آگئی اورپولیس نے سینٹرل لندن میں مظاہرین کی جانب سے تیار کی جانے والی گلابی کشتی کو توڑ دیا،تاہم پولیس کی اس کارروائی کے باوجود سیکڑوں مظاہرین آکسفورڈ سرکس پر پہنچ گئے اور انھوں نے وہاں ٹریفک روک دی، میٹرو پولیٹن پولیس کاکہناہے کہ جمعہ کو 106افراد کوگرفتار کیاگیا اس طرح پیر سے ان کے خلاف شروع کی جانے والی کارروائی کے دوران گرفتار شدگان کی تعداد 682ہوگئی ہے۔قبل ازیں ڈیم ایما تھامپسن بھی کلائمٹ ایکشن کے مظاہرے میں شامل ہوگئی تھیں، اداکارہ نے گلابی کشتی پر کھڑے ہوکر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نسل نوجوانوں کیلئے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ 60سالہ اداکارہ مظاہرے میں شرکت کیلئے لاس اینجلس سے جمعرات کو وہاں پہنچی تھیں،انھوں نے کہا کہ ہم یہاں ہوشمندوں کے اس چھوٹے سے جزیرے پر موجود ہیں،آپ کے ساتھ شریک ہونے اورآپ نوجوانوں کے ساتھ جنھوں نے ایک پوری نئی تحریک کومتحرک کیاہے اپنی آواز ملانے پر مجھے بہت خوشی ہے، اس چمکتے ہوئے سورج میں مظاہرین ایک دوسرے کوپانی دے رہے تھے،اور پوچھ رہے تھے کہ کیاکسی کو سن کریم کی ضرورتی ہے، بعض لوگ دھوپ سے بچنے کیلئے چھتری کاسہارا لئے ہوئے تھے ۔

تازہ ترین