• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018 کے دوران پالتو جانوروں کا بیمہ کرنے والوں کی ریکارڈ ادائیگیاں


لندن( پی اے ) بیمہ کی صنعت سے متعلق ادارے کے مطابق جمع کرائے گئے کلیمز میں کمی کے باوجود پالتو جانوروں کابیمہ کرنے والوں نے 2018 کے دوران 785ملین پونڈ کی ریکارڈ ادائیگیاں کیں، برٹش انشیوررز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ جدید ترین علاج پر آنے والی بھاری لاگت کے پیش نظر یہ ادائیگیاں بھی کم ہیں، ادارے کے مطابق کلیم کی اوسط رقم میں 36پونڈ یعنی اوسطاً کم وبیش 5فیصد اضافےسے اوسط رقم کی مالیت 793 پونڈ تک پہنچ گئی ،ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پالٹو جانوروں کے کلیم کی سب سے زیادہ ادائیگیاں ان کے علاج کے بل کے تحت کی گئیں، جبکہ پالتو جانوروں کی چوری پر مالکان کی جانب سے رقم کی ادائیگی،گمشدہ جانور کی تلاش کے اشتہارات اور پالتو جانور کی جانب سے کسی پراپرٹی کوپہنچائے گئے نقصان یا کسی کو زخمی کئے جانے کے کلیم بہت کم رہے ۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے پالتو جانوروں کے علاج کے کلیمز کے سامنے اس طرح کے کلیم بہت ہی کم رہے، پالتو جانوروں کابیمہ کرنے والے اداروں کے سینئر پالیسی ایڈوائزر جوئے ایہرن کا کہناہے کہ جانوروں کیلئے ہمارے ملک میں کوئی این ایچ ایس نہیں ہےاس لئے اگر آپ کے پاس پالتو جانوروں کی بیمہ پالیسی نہیں ہے تو آپ کو ان کے علاج معالجے کاخرچ اپنی جیب سے کرنا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ پالتو جانوروں کے علاج کابل بعض اوقات ہزاروں پونڈ ہوتاہے جبکہ اس میں روزبروز اضافہ ہوتاجارہاہے۔
تازہ ترین