• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ میں دنیا کے سب سے چھوٹے جیٹ طیارےکی پہلی اڑان


وارسا (این این آئی) پولینڈ میں دنیا کے سب سے چھوٹے جیٹ طیارے نے اپنی پہلی اڑان بھر لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولش کمپنی کے تیار کردہ ایل اے آر ون فلارس نامی طیارے نے اپنی پہلی اڑان پولینڈ کے زی لوناگورا ایئر پورٹ سے 5اپریل کو بھری۔اس طیارے کو اڑان بھرنے اور لینڈنگ کیلئے صرف 100میٹر کا رن وے درکار ہے ،اس چھوٹے اور خوبصورت طیارے میں میں چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یاد رہے چین کی جانب سے گزشتہ برس زمین اور پانی پر لینڈنگ کرنے والا اے جی 600 ائیر کرافٹ طیارہ بھی تیار کر لیا گیاتھا۔چین کے فضائی ماہرین کی موجودگی میں سمندر کے جنوبی حصے میں ائیر کرافٹ اے جی 600نے گزشتہ روز صبح کامیاب اڑان بھری اور کچھ دیر بعد پانی کی سطح پر اپنی لینڈنگ کا تجربہ بھی کامیابی سے مکمل کیا۔طیارہ بنانے والی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں جہاز کی اڑان کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اے جی 600ائیر کرافٹ نے صبح 8:51 پر پرواز بھری اور 9:05پر پانی پر پہلی کامیاب لینڈنگ کی۔ اے جی 600 طیارے نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی کامیاب زمین پر لینڈنگ کا تجربہ مکمل کیا تھا۔جہاز کے چیف ڈیزائنر نے چین کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ پانی کی کثافت ہوا کی کثافت سے 800 گنا زیادہ ہوتی ہے اس لیے پانی پر جہازکی لینڈنگ زمینی لینڈنگ سے کئی گنا زیادہ مشکل عمل ہے۔طیارے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے چیف ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ طیارے کو زمین اور پانی پر اتارنے کے لئے ایک ہی رفتار سے نیچے پہنچانا پڑتا ہے لہذا اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے جہاز میں موجود ڈریگ سسٹم کو اچھی طرح سے ڈیزائن کیا جانا ضروری ہے۔
تازہ ترین