• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں مسلمان رکن کانگریس کو قتل کی دھمکیاں دینے والا گرفتار


فلوریڈا(این این آئی)امریکہ میں مسلمان رکن کانگریس کو قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا کے39 سالہ جون کلیس نے وائس میل میں فلسطین نژاد رشیدہ طلیب سمیت تین ڈیموکریٹس ارکان کو قتل کی دھمکیاں دیں، ملزم نے صومالی نژاد مسلمان رکن الہان عمر کے خلاف بھی نسلی تعصب پر مبنی کلمات کہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چند روز پہلے الہان عمر کے خلاف صدر ٹرمپ بھی ایک غیر ذمہ دارانہ ٹوئیٹ کرچکے ہیں جس کے بعد سے وہ خود کو خطرے میں محسوس کررہی ہیں اور انہیں دھمکیوں اور نفرت آمیز بیانات بھی موصول ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین