• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیان ایبٹ نے ٹرین میں ایم ایس موجیٹو پینے پر معافی مانگ لی


لندن( نیوز ڈیسک) شیڈو وزیر داخلہ ڈیان ایبٹ نے لندن کی ٹرین میں ایم ایس موجیٹو پینے پر معذرت کرلی ہے، لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کی ایک تصویر لی گئی تھی جس میں انھیں اپنے حلقہ انتخاب نارتھ لندن میں ٹرین پر 2پونڈ میں فروخت ہونے والے کاک ٹیل کی چسکیاںلے رہی تھیں، ٹرانسپورٹ فار لندن نے 2008 میں دارالحکومت میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں شراب نوشی پر پابندی عاید کردی تھی، اس تصویر کی اشاعت کے بعد ڈیان ایبٹ نے کہا کہ وہ کاک ٹیل پینے پر معذرت خواہ ہیں، اپنی ٹوئیٹ میں انھوں نے لکھاہے کہ ٹرین میں موجیٹو پیٹے ہوئے میری ایک تصویر شائع کی گئی ہے میں ٹرانسپورٹ فار لندن میں موجیٹو پینے پر تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔سن کے مطابق انھوں نے اپنا سر جھکا رکھا تھااور اپنے فون پر محو گفتگو تھیں اور موجیٹو کے کین سے چسکیاں بھی لے رہی تھیں۔اس وقت دوپہر کا ایک بچاتھا یعنی مے نوشی خاص طور پر کھلے عام پینے کے وقت سے کچھ پہلے کا وقت ،جبکہ بوگی میں یہ واضح طورپر آویزاں تھا کہ شراب نوشی کی ممانعت ہے۔ اخبار لکھتاہے کہ وہ خوش قسمت تھیں کہ اس وقت وہاں کوئی انسپکٹر نہیں تھا موجیٹو کے 25سی ایل کے کین میں سفید رم کے 2پیگ کے مساوی کاک ٹیل موجود ہوتا ہے۔ اس کی طاقت 8 فیصد ہوتی ہے۔
تازہ ترین