• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر سے متعلق کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کیا جائے، محمد غالب


برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے اقوام متحدہ کی کمشنر برائے انسانی حقوق مس میچل بیچلیٹ کو لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر کمیشن کی کشمیر رپورٹ پر عمل درآمد کے لئے کہا ہے کہ رپورٹ میں بھارت کے مظالم اور بربریت کو دنیا کے سامنے جس طرح پیش کیا گیاہے اس سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مدد ملی ہے، دنیا میں کمیشن کی کوششوں کو سراہا گیا، انہوں نے کہا کہ کمیشن کو اس رپورٹ کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں اور بھارت کو جوابدہ کرنا چاہئے کہ وہ مظالم کوبند کرے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام اپنے حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمدکے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، بھارت کی فوج نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنارہی ہے، کشمیرکو ایک جیل خانے میں تبدیل کر دیاہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جانے کے تمام راستے بند کر رکھے ہیں، بھارت نے فوج کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام کر ے۔ محمد غالب نے کمشنر سے اپیل کی ہے کہ اس رپورٹ کو نظر انداز نہ کیا جائے، کمشنر سے توقع کرتے ہیں اس رپورٹ پر بحث کی جائے گی اس کی روشنی میں بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ یو این کی تحقیقاتی ٹیم کو مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی اجازت دے تاکہ انسانی حقوق کی پامالیوں اور حقائق کو دنیا کے سامنے پیش کیا جاسکے۔
تازہ ترین