لندن(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نائب صدر ریاض کوہمروی، شمیم بھٹو رابطہ سیکرٹری سرور رانجھا، پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم،جنرل سیکرٹری راجہ افتخار، پیپلز لیبر بیور کے برطانیہ کے چیئرمین حفیظ بلوچ سینئر رہنماوُں خواجہ معین الدین، سید رانا خلیل، اسد نواز اور دیگر رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں بلوچستان میں 14معصوم افراد کے بہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے میں ناکام ہوچُکی ہے اور چار دن پہلے کوئٹہ میں اور آج بلوچستان میں مزید 14معصوم لوگوں کا قتل عام اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ حکومت دہشت گردوں کی نرسریوں سے واقف نہ ہو، اسی طرح اسد عمر کے استعفیٰ سے ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں بھی ناکام ہوچُکی ہیں اور عوام کی تکالیف میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، عمران خان جس کو اپنا معاشی ارسطو قرار دیتے رہےہیں وہ اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو چکا ہے اسی طرح پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بھی بدتر ہے۔ ان حالات میں پی ٹی آئی کی حکومت اپنا اخلاقی جواز کھُو بیٹھی ہے اور عمران خان اور اس کی حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔