• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ کوسٹ مین لائن پرجاری کام سےایسٹر پرریلوں کی آمدورفت متاثر ہوگی


لندن( پی اے ) ویسٹ کوسٹ مین لائن پرجاری تعمیراتی کام سےایسٹر پر بینکوں کی تعطیلات کے دوران ریلوں کی آمدورفت متاثر ہوگی،اطلاعات کے مطابق گلاسگو کے جنوب شا فیلڈ جنکشن ،پر 4ملین پونڈ کی لاگت سے سگنل اور ٹریک اپ گریڈ کا کام جاری ہے جو منگل کی صبح تک مکمل نہیں ہوسکے گا، جس کی وجہ سے سکاٹ لینڈ سے شمالی انگلینڈ کے درمیان سفر کرنے والے مسافر متاثر ہوں گے، نیٹ ورک ریل نے تسلیم کیا ہے کہ اس کام کی وجہ سے آمدورفت میں خلل پڑے گا،لیکن مختصر مدت کیلئے لائن کی بندش بھی ناگزیر ہے، نیشنل ریل کا کہناہے کہ بینکوں کی تعطیلات کے دوران سکاٹ لینڈ سےاور سکاٹ لینڈ کیلئے سفر میں وقت بھی زیادہ لگے گا۔لنکاسٹر کے شمالی علاقوں کیلئے کوئی ٹرین سروس نہیں ہوگی جس کے معنی یہ ہیں کہ پیر تک ریل کی جگہ متبادل کوچز گلاسگواور شمالی انگلینڈ کے درمیان چلیں گی ۔اس کے علاوہ لندن یوسٹن سٹیشن کی بندش کے معنی یہ ہوں گے کہ مسافروں کو انگلینڈ کے دارالحکومت پہنچنے کیلئے سروسز تبدیل کرنا ہوں گی۔ ورجن ٹرینز نے مشورہ دیا ہے کہ مسافر سفر سے گریز کریں۔ نیٹ ورک ریل انفراسٹرکچر پراجیکٹس کے پروگرام منیجر ڈونلڈ مورس کا کہناہے کہ ہمارے انجینئر کام کو ممکنہ حد تک جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
تازہ ترین