آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 20؍رمضان المبارک 1440ھ26؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈرڈ(آئی این پی)اسپین میں رواں ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔ اس الیکشن میں موجودہ وزیر اعظم پیدرو سانچیز کی سوشلسٹ پارٹی کو دیگر پارٹیوں کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل ہونے کا امکان ہے۔ رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق سوشلسٹ پارٹی کو زیادہ سیٹیں ضرور ملیں گی لیکن وہ حکومت سازی کیلئے مطلوبہ نشستیں حاصل نہیں کر سکے گی۔ ان جائزوں کے مطابق پارٹی کی عوامی مقبولیت میں کمی کا رجحان بھی سامنے آیا ہے۔ سروے کے مطابق وزیر اعظم سانچیز کی سیاسی جماعت کو 136 سے لے کر 139تک سیٹیں مل سکتی ہیں۔ حکومت سازی کیلئے 176 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں