• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ٹرینس کرافورڈ کے درمیان ورلڈ ویلٹر ویٹ بیلٹ کیلئے فائٹ آج نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہوگی، مقابلے سے پہلے گزشتہ روز دونوں باکسرز کا وزن ہوا۔

امریکی باکسر ٹیرینس کرافورڈ ورلڈ ویلٹر ویٹ بیلٹ حاصل کرنے کے بعد دوسری بار رنگ میں اُتررہے ہیں، ٹیرینس نے کیریئر میں اب تک 34 مقابلے کیے ہیں جس میں سے 25 میں اُنہوں نے حریف کو چاروں شانے چت کیا ہے۔

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کیریئر کے 33 مقابلوں میں سے چار میں شکست کھائی ہے جبکہ اُنہوں نے بیس مرتبہ حریف کو ناک آؤٹ کیا ہے۔

دونوں باکسرز کے وزن کے دوران ٹیرینس کرافورڈ کا وزن146 کلو اعشاریہ چار پونڈ رہا جبکہ عامر خان کا وزن 146اعشاریہ 6 پونڈ رہا، نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی یہ فائٹ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح ہوگی۔

تازہ ترین