• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب امارات نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

کوالالمپور (اے پی پی) متحدہ عرب امارات نے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا، یو اے ای ٹیم نے ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر ڈویژن ون ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں اومان کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ملائیشیا میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے آخری میچ میں اومان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جوئل بیجو 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، آریان اور ریشبھ مکھرجی نے 3، 3 وکٹیں لیں، جواب میں یو اے ای کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 13ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

تازہ ترین