آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ23؍ صفرالمظفّر 1441ھ 23؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاک ویٹرنز نے ہاکی فائنل جیت لیا،شیروانی کلب کو شکست

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پہلی عیسی لیب ویٹرنز ہاکی لیگ پاک ویٹرنز یلو نے جیت لی، فائنل میں شیروانی ویٹرنز کی ٹیم کو 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑاحیدرآباد ویٹرنز نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کورکمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل ہمایوں عزیز فائنل کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 50 ہزار روپے ، رنرزاپ ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 25 ہزار روپے نقد انعام دیا اور سوینیئرز بھی پیش کئے ۔ اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی نارتھ ناظم آباد میںفائنل میںفاتح ٹیم کے قمر ابراھیم نے دونوں گول اسکور کئے ، حریف کا واحد گول ظفر اقبال نے بنایا، اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے کہا کہ کراچی میں قومی کھیل کی رونقیں بحال ہورہی ہیں برقی قمقموں کی روشنی میں ویٹرنز ہاکی لیگ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے ، قومی کھیل کے ٹورنامنٹ کا انعقاد اسی طرح جاری و ساری رہے گا ہمارا تعاون قومی کھیل اور قومی کھیل سے وابستہ فیڈرنشز اور ایسوسی ایشنز کیساتھ جاری رہے گا، اس موقع پرکمانڈنٹ کارساز سلمان الیاس ، سابق قومی ہاکی کپتان ، اصلاح الدین ،حسن سردار، ڈاکٹرفرحان عیسی، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محفوظ الحق، معروف کامیڈین عمر شریف ، شجاعت

شیروانی ، ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد ، شعیب محمد ، اخترالسلام ، پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، سید سرفراز علی بھی موجودتھے۔

اسپورٹس سے مزید