• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر )13ویں مینزرسہ کشی چیمپئن شپ ہفتے سے پی ایس پی کراچی سنیٹر میں شروع ہوگئی، افتتاحی میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان پولیس کے خلاف کامیابی حاصل کی۔مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی و اسپورٹس قائمہ کمیٹی کے رکن اقبال محمد علی خان تھے جنہوں نے چیمپیئن شپ کا باقائدہ افتتاح کیا۔ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری و آرگنائزنگ سیکریٹری جاوید اقبال بیگ کے مطابق ایونٹ میں چاروں صوبوں کے علاوہ آرمی، پولیس، ریلویز اور واپڈا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ دیگر میچز میں پاکستان واپڈا نے خیبرپختونخواہ کو, پنجاب نے سندھ کو، پاکستان ریلویز نے بلوچستان کو پاکستان پولیس نے پنجاب کو، پاکستان واپڈا نے بلوچستان کو، پاکستان آرمی نے سندھ کو اور پاکستان ریلویز نےخیبرپختونخواہ کو شکست دی۔
تازہ ترین