• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین : منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 9ملزمان گرفتار چرس برآمد

بدین( نامہ نگار) ضلع کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے کئے گئے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران 9 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2کلو 700 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایت پر کی جانے والی پولیس کارروائی کے دوران آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2ہزار 795 گٹکے اور بیس لیٹر دیسی شراب بھی برآمد کی گئی، پولیس کے مطابق کارروائیاں گولارچی،کڈھن،ٹنڈوغلام علی اور ماتلی تھانوں کی حدود میں کی گئیں۔ گرفتار شدگان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

تازہ ترین