• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: حادثےمیںایک ہلاک ،5زخمی، ناراض نوجوان نے خودکشی کر لی

خیرپور(بیورو رپورٹ)پریالو روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک نوجوان جانبحق 4زخمی چونڈکو میں والدین سے ناراض نوجوان نے خودکشی کر لی فیض گنج میں مسلح افراد نے کلہاڑیاں مارکر نوجوان کو زخمی کر دیا۔پہلا واقعہ پریالو روڈ پر ہوا جہاں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان عرفان علی بڑدی ہلاک جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے ۔جبکہ دوسرا واقعے میں چونڈکو کے قریب والدین سے ناراض نوجوان نواز علی محمدانی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کر لی ۔ پرانی دشمنی میں تین ملزمان نے کلہاڑیاں مارکر نوجوان تراب علی کو شدید زخمی کر دیا۔
تازہ ترین