• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شب برأت کے موقع پر قبرستان کے باہر متحدہ کے سہولت کیمپس

کر اچی( اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے زیراہتمام ہرسال کی امسال بھی شبِ برات کے موقع پر قبرستانوں کے باہر زائرین کی سہولت کے لئے کیمپس لگائےگئے،جہاں ٹھنڈے پانی اوردیگرمشروبات کے ساتھ ساتھ طبّی سہولیات بھی موجود تھیں، جبکہ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے قبرستانوں میں لائٹنگ کاخاص انتظام کیاگیا،کیمپس پرایم کیوایم پاکستان کے ذمہ داران،کارکنان اور بلدیاتی نمائندے فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان آنیوالوں زائرین کی رہنمائی کے لئے ہمہ وقت موجودرہے،اس موقع پرکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود رہا۔

تازہ ترین