• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی نشوا کو غلط انجکشن لگانے میں ملوث ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے معصوم بچی نشوا کو غلط انجکشن لگانے کے مقدمے میں ملزم معیز کے ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے کا حکم دیدیا،قبل ازیں وکیل صفائی نے موقف دیا کہ پولیس نے نہ انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی نہ ڈاکٹر کو گرفتار کیا،حکومت سندھ کی پابندی کے باوجود اسپتال چل رہا ہے،ملزم نے عدالت میں کہا کہ میرا قصور نہیں، انتظامیہ کو تو پوچھا نہیں جارہا،مجھے چھوڑا جائے میں سپروائزر، ڈاکٹرز کانام بھی بتا چکا ہوں،مریضوں کو دوا دینایا انجکشن لگانا میری ڈیوٹی نہیں،میں نے ڈاکٹر عطیہ اور مس ناز کے کہنے پر انجکشن لگایا تھا۔

تازہ ترین