• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک کے تحت زائرین قبرستان کی سہولت کیلئے کیمپ لگائے گئے

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے نیو کراچی میں زائرین قبرستان کی سہولت کیلئے لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں کا جائزہ لیا،کیمپوں میں چائے ،دودھ ،شربت کی سبیلیں لگا کر صبح صادق تک زائرین فراہم کی جاتی ہیں،اس موقع پر ثروت اعجاز کا کہناتھا کہ پاکستان سنی تحریک کے تحت صرف کراچی میں 56قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ اور اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت دودھ ،شربت ،چائے اور لنگر کے کیمپ لگائے گئے ہیں ،جبکہ ملک بھر میں قائد سنی تحریک کے نیک مشن کو جاری رکھتے ہوئے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ،انہوں نے کہا کہ اہلسنت کو تقسیم ہونے نہیں دینگے ،ملکی وعالمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اتحاد اہلسنت ناگزیر ہے ،اہلسنت ملک کی اکثریت ہیں استحصالی قوتوں نے سازش کے تحت تقسیم کیا ہے ،ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی ۔

تازہ ترین