• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شب برات، واٹر بورڈ کی جانب سے فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے شب براءت پر شہر بھر خصوصاً قبرستانوں، مساجد، امام بارگاہوںاور مزارات آنے والے شہریوں کوپانی کی فراہمی سمیت قبرستانوں کے قریبی علاقوں میں  نکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیئے ، ہفتے کی صبح سے ہی واٹربورڈکے ہائیڈرنٹس اینڈٹینکرز سیل کی جانب سے قبرستانوں کے داخلی وخارجی راستوں پر زائرین کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کیلئے پانی سے بھرے ٹینکرز کھڑے کردیئے گئے تھے، جبکہ زائرین اور قبرستانوں کے قریب سماجی مذہبی تنظیموں کی طرف سے لگائی جانے والی سبیلوں،مساجد و خانقاہوں پر بھی پانی فراہم کیا گیا۔
تازہ ترین