• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرستانوں میں لوگوں کا غیر معمولی رش،بیشتر علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شب برات کے موقع پر شہر کے مختلف قبرستان میں لوگوں کے غیر معمولی رش کے باعث بیشتر مقامات پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی،قبرستان کے علاوہ تین ہٹی پر پھول فروشوں نے پل اور اطراف میں اسٹال لگا لیئے جس کے سبب تین ہٹی اور متصل سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، شہریوں نے احتجاج بھی کیا جس پر اسٹال کے دکانداروں اور شہریوں میں تلخ کلامی ہوتی رہی،اسٹال مالکان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سڑک پر اور پل پراسٹال قائم کرنے کے لیئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو بھاری رقم دی ہے علاوہ ازیں حسن اسکوائر ، سر شاہ سلیمان روڈ، لیاقت آباد، میوہ شاہ قبرستان ، نارتھ کراچی شاہ محمد قبرستان کے اطرادف میں ڈسکو موڑ نارتھ کراچی ، شاہ فیصل کالونی ، ماڈل کالونی قبرستان سمیت دیگر مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی کو بحال کرانے میں مصروف رہے۔
تازہ ترین