کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گلستان جو ہر میں واقع نجی اسپتال کی دوسری منزل کے بیرونی کمرے میں ہفتہ کی سہ پہر اچانک آگ بھڑک اٹھی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے ساتھ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، اسپتال کے بیرونی حصوں میں موجود مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل اور تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا ،ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق 2گاڑیوں نے آگ پر آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، آگ کمرے میں نہیں بلکہ بیرونی دیوار پر نصب اشتہاری بورڈ میں لگی تھی جس کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔