• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گینگ وار کمانڈر سمیت 20 ملزمان گرفتار،اسلحہ، منشیات،موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پرانا گولیمار میں کارروائی کرتے ہو ئے گینگ وار کمانڈر عبید عرف لنگڑا کو حراست میں لے لیا ،ذرائع نے بتایا کہ ملزم کا تعلق ساجد ڈکیت اور ریاست گروپ سے ہے ،ملزم اس سے قبل رینجرز اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل کاٹ چکا ہے ، ملزم پولیس اہلکار فاروق اور ایک ہی گھر کے 5 افراد اور لڑکی کے قتل میں ملوث،پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے،علاوہ ازیں پولیس اور رینجرزنے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 19 ملزمان کو گرفتار اور 10افراد کو حراست میں لے لیا ۔ملزمان سے اسلحہ،منشیات،موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں،ملزمان میں مفرور بھی شامل ہیں ۔
تازہ ترین